Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں استقبال رمضان کی تیاریاں

منارہ الحرمین ایپ کے ذریعے دروس کو دنیا بھر میں منتقل کیا جاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
حرمین شریفین کے امور کی نگران اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیموں نے ماہ رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انتظامیہ نے مسجد الحرام میں کی جانے والی نئی توسیع میں فائیوجی نیٹ ورکنگ کا کام مکمل ہوگیا ہے۔
اتھارٹی کے ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ آب زم زم کے کنوئیں اور شاہ فہد تہہ خانے پرکیا جانے والا توسیع اور مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
توسیعی اور ترقیاتی منصوبے کے لیے وزارت مالیات ، وزارت ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور رائل کمیشن مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ  کے تعاون سے کیا گیا۔
 ترقیاتی امورکا مقصد ماہ مبارک میں آنے والے عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے آب زم زم کے کنوئیں پر کیے جانے والے ترقیاتی منصوبے سے کنوئیں سے نکالے جانے والے پانی کی مقدار کا ریکارڈ رکھنے کے ساتھ حاصل ہونے والے ڈیٹا کو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آب زم زم پلانٹ تک براہ راست منتقل کرنا ہے۔

کنوئیں  سے نکالے جانے والے پانی کی مقدار کا ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

دوسری جانب مسجد الحرام میں ساونڈ سسٹم  اور فائیوجی نیٹ ورکنگ میں بہتری لانے کا مقصد مسجد الحرام میں منعقد ہونے والے دروس کے کو ’منارہ الحرمین‘ ایپلیکیشن کے ذریعے دنیا بھر تک منتقل کرنا ہے جس سے لاکھوں افراد مستفیض ہو سکیں گے۔

شیئر: