پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف مسلسل دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے ہیں۔ انھیں 201 جبکہ ان کے مدمقابل عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے۔
اتوار کو وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ قومی اسمبلی میں ہوئی۔ طریقہ کار کے مطابق ووٹنگ ایوان کی اوپن تقسیم کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ وزیراعظم کے دونوں امیدواروں کے لیے دو لابیز بنائی گئیں تھیں۔ ایک لابی میں شہباز شریف کو ووٹ دینے والے اپنا نام درج کراتے اور لابی کے اندر چلے جاتے جبکہ دوسری لابی میں عمر ایوب کو ووٹ دینے والے اپنا نام درج کراتے اور باہر لابی میں چلے جاتے۔
واٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سپیکر نے تمام ارکان کو ایوان میں واپس آنے کی ہدایت کی، ارکان باری باری واپس پہنچے اور اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔
نواز شریف اور شہباز شریف جب ایوان میں واپس ائے تو لیگی ارکان نے شیر شیر کے نعروں کے ساتھ اور ڈیس بجا کر ان کا استقبال کیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ جب ن لیگی ارکان کے نعروں کی اواز سنی اتحاد کونسل کے ارکان سے بلند تھی۔ نواز شریف نے نشست پر بیٹھتے ساتھ ہی ہیڈ فون کانوں پر لگا لیے۔
مزید پڑھیں
-
شہباز شریف 201 ووٹ لے کر پاکستان کے 24ویں وزیراعظم منتخبNode ID: 841216
-
وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو ’میثاق مفاہمت‘ کی دعوتNode ID: 841286