ریاض میں ہوٹلوں کے کرایے کیوں بڑھے ہوئے ہیں؟
ریاض میں مزید ہوٹلوں کے منصوبوں کی ضرورت ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں پیر4 مارچ کو ’لیپ ٹیکنیکل کانفرنس منعقد ہوگی۔ اس موقع پر گزشتہ ہفتے سے ہوٹلوں کے کمروں کے کرائے میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کانفرنس میں دنیا بھر سے لوگ شرکت کررہے ہیں۔ شرکا کی رہائش کے لیے بڑے ہوٹل بک ہیں۔ ان دنوں ریاض میں ہوٹل حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ اگر کسی ہوٹل میں کمرہ دستیاب ہے تو اس کا کرایہ بہت زیادہ ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ہوٹل امور کے ماہرین کا کہنا ہے ان دنوں ریاض میں ایک دن کے لیے سویٹ بک کرانے پر قیمت 11 سے 15 ہزار ریال تک وصول کی جارہی ہے جبکہ کچھ بڑے ہوٹلوں میں کرایے ایک لاکھ ریال تک ہیں۔
ہوٹل امور سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کا کہنا ہے یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ ریاض میں مزید ہوٹلوں کے منصوبوں کی ضرورت ہے۔
الامام یونیورسٹی میں فنانس اینڈ انویسٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد مکنی نے کہا کہ سیاحت، سرمایہ کاری یا رہائش کےلیے دنیا بھر سے یہاں آنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ہوٹلوں اور ان کے کمروں کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔ اس شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ رہائشی سہولتوں کو بڑھایا جا سکتے۔
ریاض میں ایک ہوٹل میں خدمات انجام دینے والے ماجد العساف نے کہا کہ لیپ 2024 کانفرنس کے لیے دنیا بھر سے لوگ یہاں پہنچ رہے ہیں۔ ان دنوں سیاحوں کو ہوٹل کے کمرے حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہوٹل اس وقت اپنی پوری کاردگی کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ مہمانوں کو معیاری خدمات میسر ہوں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں