Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 214 ہوٹل زیر تعمیر

کساد بازاری کے باوجود 670 ہوٹلز تعمیر کیے جارہے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
کورونا کی وبا کے باوجود سعودی عرب میں 214 ہوٹلز زیر تعمیر ہیں- سعودی عرب میں میریٹ اور ہلٹن ہوٹل چینز کے درمیان ہوٹلنگ سیکٹر میں مقابلے کی فضا پیدا ہو گئی ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق امریکہ کی کنسلٹنٹ کمپنی لوڈنگ اکانومیٹرکس نے کہا ہے کہ ان دنوں مشرق وسطٰی میں کافی ہوٹلز زیر تعمیر ہیں-
کساد بازاری کے باوجود ایک لاکھ  72 ہزار کمروں پر مشتمل 670 ہوٹلز تعمیر کیے جا رہے ہیں- سالانہ بنیاد پر تکمیل کی رفتار 3 تا 5 فیصد تک متاثر ہوئی ہے-

مشرق وسطٰی میں 357 ہوٹلوں کی تعمیر جاری ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

امریکی کمپنی  کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطٰی میں 357 ہوٹلوں کی تعمیر جاری ہے جبکہ آئندہ 12 ماہ کے دوران  28 ہزار کمروں پر مشتمل ہوٹلوں کی تعمیر شروع ہوگی- علاوہ ازیں 29 ہزار کمروں پر مشتمل 137 ہوٹلوں کی پلاننگ جاری ہے-
امریکی کمپنی نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب میں 70 ہزار کمروں پر مشتمل 214 ہوٹلوں کی  تعمیرجاری ہے-
مصر میں 16 ہزار کمروں پر مشتمل 65 ہوٹل اور سلطنت عمان میں 7545 کمروں پر مشتمل 39 ہوٹل تعمیر کیے جا رہے ہیں-
امریکی کمپنی نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران انٹرنیشنل میریٹ کمپنی مشرق وسطٰی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی-
کمپنی 24 ہزار کمروں پر مشتمل 97 ہوٹلز بنا رہی ہے- اس کے بعد انٹرنیشنل ہلٹن کمپنی کا نمبر ہے جو 25 ہزار کمروں پر مشتمل 94 ہوٹلز تعمیر کرا رہی ہے- تیسرا نمبر’اکور‘ کا ہے جو 27 ہزار کمروں کے 91 ہوٹل تعمیر کر رہی ہے-

مصر میں  مشتمل 65  اورعمان میں  39 ہوٹل بنائے جارہے ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)

امریکی کمپنی نے اپنی رپورٹ میں توجہ دلائی کہ ایسا لگتا ہے کہ مشرق وسطی میں سال رواں کی پہلی سہ ماہی کورونا وائرس کے اثرات سے مکمل طور پرخالی رہی- ابھی مشرق وسطی کی بابت ایسی کوئی قیاس آرائی نہیں کی جاسکتی کہ یہاں  ہوٹلنگ کا شعبہ کورونا کی وبا سے کس حد تک متاثر ہوگا-

شیئر: