عادل الجبیر کی یورپی یونین کے اتاشی سے ملاقات
’بروکسل میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد أمور پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
وزیر مملکت برائے خارجہ امور و کابینہ کے اتاشی برائے ماحولیات عادل الجبیر نے یورپی یونین میں ماحول کے اتاشی فرجینیس سنکیویس سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بلجیئم کے دار الحکومت بروکسل میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد أمور پر بات چیت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر مملکت عادل الجبیر یورپی یونین کے سرکاری دورے پر ہیں۔
ملاقات کے دوران گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اینیشیٹو کو سراہا گیا اور اس سلسلے میں سعودی عرب کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے ماحولیات کے تحفظ کے شعبے میں تعاون کو جاری رکھنے کی تاکید کی ہے۔