Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی کے شہر برلن میں عالمی سیاحتی نمائش، سعودی عرب کا خصوصی پویلین

کورونا کے بعد سیاحوں کی تعداد میں 156 فیصد اضافہ ہوا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد عالمی سیاحتی نمائش میں سعودی پویلین کا افتتاح کر دیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق الخطیب نے دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی نمائش ITB Berlin  کی افتتاحی تقریب میں سعودی وفد کی قیادت کی اور متعدد سربراہان مملکت، وزراء، کاروباری شخصیات اور سیاحتی تنظیموں کی قیادت سے ملاقات کی۔

سعودی وزیر سیاحت نے برلن میں عالمی سیاحتی نمائش میں سعودی پویلین کا افتتاح کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

عالمی نمائش میں سعودی پویلین پر وزارت سیاحت کی جانب سے شرکاء کو سیاحتی شعبہ میں مملکت کی استعداد، وہاں پر موجود جیوگرافک ، ماحولیاتی تنوع اور سیاحتی و تاریخی مقامات سے متعارف کرایا جارہا ہے جن کے باعث سعودی عرب عالمی سطح پر بڑے سیاحتی مقامات میں شامل ہوگیا ہے۔ 

نان پیٹرولیم پیداوار میں حصہ 7 فیصد تک بڑھ گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

سعودی پویلین میں سیاحتی اتھارٹی کے 45 سرکاری ونجی پارٹنرز بھی حصہ لے رہے ہیں جس میں ایئرلائنز، ٹریول ایجنسیز اور سیاحتی کمپنیز شامل ہیں۔

سعودی پویلین میں اتھارٹی کے 45 پارٹنرز حصہ لے رہے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

نمائش میں مملکت کو سیاحتی شعبہ میں ملنے والی کامیابیوں کو نمایاں کیا گیا جس میں گزشتہ 4 برسوں میں 100 ملین سیاحوں کی آمد اور بین الاقوامی سیاحوں میں اضافہ کے حوالے سے فہرست ہونا شامل ہے۔
واضح رہے کہ مملکت میں کورونا وبا کے بعد بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں 156 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ جن 20 ممالک میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ سیاحتی سیکٹر کا نان پیٹرولیم پیداوار میں حصہ 7 فیصد تک بڑھ گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: