Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈکیتی اور قتل میں ملوث پانچ غیرملکیوں کی سزائے موت پرعمل درآمد

عدالت نے 3 کو رہزنی جبکہ 2 کو قتل کرنے پرسزائے موت کا حکم سنایا (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں قتل اور ڈکیتی میں ملوث 5 پاکستانیوں کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 5 افراد نجی کمپنی کے کمپاونڈ میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے 2 چوکیداروں کو باندھ دیا، جبکہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے چوکیدار انیس میاں کو قتل کردیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ سیکورٹی اداروں کی ٹیم نے  واقعہ میں ملوث تمام  افراد کو گرفتارکرکےچالان متعلقہ عدالت کو بھیج دیا گیا۔
عدالت نے ثبوتوں اور اقبالی بیان کی روشنی میں ملزمان پر الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم صادر کیا۔
عدالتی حکم کے مطابق  ارشد علی دیبر محمد اسماعیل، عبدالمجید حاجی نورالدین اور عبدالغفار محمد سوما کو رہزنی جبکہ خالد حسین پتوچو قربان علی اور عبدالغفار میر بحر لطف اللہ کو قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی۔
 اپیل کورٹ نے بھی جرم کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا بعد ازاں ایوان شاہی نے سزائے موت  کے حتمی فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری دی۔ جس پر منگل کو عمل کردیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: