Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا خطرناک حریف ہے ،مکی آرتھر

  لندن ...قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سری لنکا خطرناک حریف ہے، عالمی کپ میں پاکستان کی براہ راست رسائی ایک طرح سے یقینی ہوچکی ہے۔ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہورہی ہے، بولنگ اٹیک با صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہند کے خلاف شکست سے مایوسی ہوئی تھی مگر اب پاکستانی کیمپ کا موڈ بہت اچھا ہے۔انہوں نے کہاکہ حسن علی کی صلاحتیں نکھر رہی ہیں اور وہ بہتر آل راونڈر ثابت ہوگا، فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کرسکتا ہے۔ ہمارے پاس بابراعظم، عماد وسیم جیسے اچھے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں اور ہمیں ان پر اعتماد رکھنا ہوگا۔
 

 

شیئر: