Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ ایئرپورٹ پر ویرانی کا ڈیرہ، دیکھئے تصاویر

دوحہ: سیاحت کے متعلق معلومات شائع کرنے والے عالمی میگزین نے دوحہ کے حمد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی تازہ تصاویر جاری کی ہیں جن میں خلیجی ممالک کے بائیکاٹ کے بعد دوحہ کاایئرپورٹ ویران نظر آرہاہے۔ قطر ایئر لائن کے ذریعہ لندن سے دوحہ ہوتے ہوئے سائپرس جانے والے مسافر کے کیمرے سے لی گئی تصاویر میں دکھایا گیا کہ قطر ایئرلائن کا طیارہ اکادکا مسافروں کے علاوہ خالی ہے ۔ حمد ایئرپورٹ پر مشہور زمانہ زرد پانڈا جو مسافروں کی توجہ کا مرکز ہوا کرتا تھا ایئرپورٹ کے ہال میں تنہا ہے ۔ یہاں کسی زمانے میں مسافروں کا ہجوم رہتا ہے اور ہر کوئی مشہور پانڈا کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کرتا تھا۔ مسافر نے کہا کہ جس وقت میں پانڈا کے پاس پہنچا اس وقت وہاں دو فلپائنی مسافر سیلفی لے رہے تھے۔ لندن سے آنے والے مسافر نے کہا کہ دوحہ ایئر پورٹ کی ڈیوٹی فری شاپس مسافروں سے بالکل خالی تھیں۔ وہاں چند لوگوں کے علاوہ کوئی نہیں تھا۔ایئرپورٹ المرجان ٹرمنل جو بزنس ٹرمنل ہے اور جہاں کسی زمانے میں مسافروں کا تانتا بندھا رہتا تھا وہاں صرف فواروں کی آواز آرہی تھیں۔ ایئرپورٹ ریستوران اور کافی شاپس میں ایک دو مسافر ہی بیٹھے اپنی پرواز کا انتظار کر رہے تھے۔ لندن سے آنے والے مسافر کا کہنا ہے کہ دوحہ ایئرپورٹ کو مسافروں سے خالی دیکھ کر مجھے عجیب سی وحشت ہوئی۔ جیسے ہی میری پرواز کا اعلان ہوا میں بھاگتا ہوا گیٹ کی طرف گیا۔ مجھے اس ویران ایئرپورٹ سے خوف آنے لگاتھا۔
 

شیئر: