Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تصاویر: دنیا بھر میں مساجد، افطار دسترخوان اور مسرت کے مناظر

مسجد نبوی میں افطاری کرنے والا جانتا ہے کہ یہ ذائقہ دنیا میں کہیں نہیں ملتا۔ ( فوٹو: واس)
دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے ایمانی اور وحانی ماحول سے فیضیاب ہورہے ہیں جہاں شہر شہر ، قریہ قریہ ملتے جلتے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

رمضان المبارک کا سب سے زیادہ ایمان افروز ماحول مسجد الحرام میں میں دیکھنے کو ملتا ہے جہاں 24 گھنٹے زائرین کا ہجوم رہتا ہے جبکہ إفطار اور تراویح کے وقت گویا زمین نور اگلنے لگتی ہے۔ ( فوٹو: واس)

یقینا مسجد نبوی میں جس جس نے رمضان گزارا ہے اور جس نے بھی حرم میں کبھی زندگی میں ایک مرتبہ افطاری کی ہے وہ کہنے پر مجبور ہوگا کہ مسجد نبوی والا ذائقہ دنیا میں کہیں نہیں ملتا۔ ( فوٹو: واس)

مسجد اقصی کے پہلے میں مسجد قبۃ الصخرہ میں تروایح ادا کی جارہا ہے جبکہ خواتین کی صف نماز میں شریک ہے۔ ( فوٹو: رائٹر/ سبق)

کراچی کی ایک مسجد کو روشنیوں سے سجادیا گیا ہے جبکہ اندر لوگ عبادات میں مصروف ہیں۔ ( فوٹو: رائٹر/ سبق)

غزہ کے جنوب میں رفح کیمپ میں فلسطینی پناہ گزین اپنے خیموں میں روشنیاں کرکے رمضان المبارک کی خوشیاں منارہے ہیں۔ ( فوٹو: رائٹر/ سبق)

جاکرتا میں ایک شخص إفطار کر رہا ہے  جبکہ بلی بھی کھانے میں شریک ہے۔ ( فوٹو: رائٹر/ سبق)

دھاکا میں ایک بزرگ إفطار دسترخوان کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ( فوٹو: رائٹر/ سبق)

انڈونیشیا کی جامع مسجد میں ہزاروں مرد و خواتین تروایح ادا کر رہے ہیں۔ ( فوٹو: رائٹر/ سبق)

قاہرہ کی مسجد عمروا بن العاص میں نمازی تروایح میں مصروف ہیں۔ ( فوٹو: رائٹر/ سبق)

صومالیا کے دار الحکومت مقدیشو میں افطاری تیاری کے لیے خواتین پھلوں اور سبزیوں کے ٹھیلے پر کھڑی ہیں۔ ( فوٹو: رائٹر/ سبق)
 
 
 
 

شیئر: