Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الاقصی کی تاریخی حثیت کو تبدیل کرنے لیے اسرائیلی اقدامات کی مذمت

اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی کی جا رہی ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مسجد الاقصی کی تاریخی و قانونی حثیت کو تبدیل کرنے کے حوالے سے اسرائیلی قابض فورسز کے غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق آوآئی سی  کا کہنا ہے ’مسجد الاقصی کے اطراف میں اسرائیل کی جانب سے غیرقانونی طورپر آہنی باؤنڈری کی تنصیب اورلوگوں کی آمد رفت کو محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘
علاوہ ازیں  مسجد کے صحنوں میں موجود نمازیوں پر حملہ کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اوآئی سی نے بیان میں کہا کہ’ القدس شہر مقبوضہ فلسطینی ریاست کا حصہ ہی نہیں بلکہ یہاں دارالحکومت  ہے جسے اس سے جدا کرنا ممکن نہیں۔ مسجد الاقصی کا پورا علاقہ صرف مسلمانوں کی عبادت کا مقام ہے۔‘
 اسرائیل کی جانب سے ایسے اقدامات کسی طرح بھی قابل قبول نہیں جن میں اسلامی اور عیسائیوں کے مقدس مقامات پر قبضہ کرنا مقصود ہے۔ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی قرار دادوں اورعالمی قوانین سے بھی متصادم ہیں جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
اوآئی سی نے اقدامات اور سنگین خلاف وزیوں کے نتائج کا ذمہ دار اسرائیلی کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو فوری طورپر ختم کرانے کےلیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے جس کے باعث خطے میں مزید کشیدگی میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

شیئر: