Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں پی آئی اے کی طرف سے افطار ڈنر

قونصل جنرل سمیت کمیونٹی کی ممتاز شخصیات کی شرکت 
دبئی(عمران خان یوسفزئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی جانب سے ماہ رمضان کی مناسبت سے کمیونٹی کے اعزازمیں پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصل جنرل سید جاوید حسن ،ڈپٹی قونصل جنرل ثمر جاوید ،ریاض الوھاب اور صولت ثاقب کے علاوہ کمیونٹی کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں پاک خیبر ونگ کے ممتاز یوسفزئی ،ہمایوں بنگش ،جہان کبیر ،میاں منیر ہنس و دیگر شامل تھے جبکہ پاکستان ایسو ایشن دبئی کے نئے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام ،جنرل سیکرٹری سید طاہر حسین زیدی سمیت بہت بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان انٹرنیشنل ائیر لائن کے جنرل منیجر سید اسحاق حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہو کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن پہلے کی طرح ہمیشہ اور جدت کیساتھ اپنے صارفین کی خدمت کے لئے کام کرہی ہے۔
 

شیئر: