Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ، عجمان اور شارجہ میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی طرف سے افطار کیمپ

دبئی(عمران خان یوسفزئی) شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی ریاستوں عجمان ،شارجہ اور دبئی میں رمضان المبارک کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ یواے ای میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی اس سرگرمی کو سراہا گیا۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے دبئی میں انتظام سنبھالنے والی ٹیم کے ایک ممبر نے اردو نیوز کو بتایا کے فاؤنڈیشن کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر پورے ماہ افطار کروایا جاتا ہے۔یو اے ای میں لگائے گئے کیمپوں میںبلا تفریق کوئی بھی آکر افطار کر سکتا ہے۔ ابتدائی دنوں میں 5 سو سے 7 سو لوگوں کو افطار کرا رہے ہیں جبکہ آہستہ آہستہ یہ تعداد بڑھ رہی ہے کیونکہ کھانے کی کوالٹی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور یو اے ای حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کیمپ لگانے کی اجازت دی جس کے باعث کھل کر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔
 
 
 

شیئر: