Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: سیاسی جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنائیں گے، پرویز مشرف

دبئی(عمران خان یوسفزئی)پاکستان میں بدقسمتی سے کوئی قومی سطح کی جماعت نہیں بن سکی۔ذولفقار علی بھٹو کی طرح کسی کو سامنے آکر مایوس قوم کو سہارا دینے کی ضرورت ہے۔ہماری جماعت ملک کی تقسیم شدہ جماعتوں کو یکجا کرکے گرینڈ الائنس بنائے گی۔اس کے بعد وطن واپس جاوںگا۔ان خیالات کا اظہارسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے دبئی میں پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قطر کے مسئلے پر پارٹی بننے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ن لیگ کے دور میں ملکی وقار کو بہت نقصان پہنچا۔ اب اقوام عالم میں کوئی عزت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کے اس وقت ایک گرینڈ الائنس کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ن لیگ کی حکومت نے ملک کو بدترین بحرانوں کی طرف دھکیل دیا ہے۔ اس وقت پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔ خارجہ پالیسی کمزور ہونے کے باعث امارات، سعودی عرب، امریکہ اور دیگر ممالک میں پاکستان کی کوئی عزت نہیں جبکہ ہمارے دور میں ان تمام ممالک سمیت چین، روس، ایران اورہند کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستانی خارجہ پالیسی میکر کو مشورہ دیا کہ قطر کے معاملے پر پارٹی بننے کے بجائے مشاورتی کا کردارادا کریں۔ افسوس کی بات ہے کہ ہم ایٹمی پاور ہونے کے باوجود اپنی اہمیت کھو دی ۔ان کہنا تھاکہ اس وقت ملک بحرانی کیفیت کی جانب جارہا ہے۔ عوام مایوسی کا شکار ہیں۔اب ضرورت اس مر کی ہے کے کوئی ذولفقار علی بھٹو کی طرح آواز بلند کرے۔ جیسے بھٹو کواسوقت پنجاب سمیت سب نے منتخب کیا، اب ہمیں قومی جماعت کی ضرورت ہے ۔بدقسمتی سے اس وقت تمام جماعتیںمنقسم نظر آتی ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کی تقسیم شدہ تمام چھوٹی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کر کے ایک گرینڈ الائنس بنایا جائے جو ملک میں صحیح معنوں میں عوامی طاقت بن کر سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ایک ڈیلگیشن پاکستان میں سب سے رابطہ کر گا۔ میرے لئےقابل فخر بات ہو گی کہ پاکستان جا کر ان کی سپرستی کروں۔ان شاءاللہ ایک مرتبہ پھر ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالیںگے ۔پاکستان واپس جائے بغیر حالات ٹھیک نہیں ہوںگے۔اس سے قبل آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری محمد امجد نے صحافیوں کو بتایا ہماری جماعت گرینڈ الائنس کے لئے پاکستان میں پہلے سے کام کر رہی۔ اس سلسلے میں بہت سی جماعتوں اور سیاسی شخصیات سے رابطے کئے گئے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ سیاسی مافیا کے مقابلے کے لئے گرینڈ الائنس بنایاجائے۔ہم چاہتے ہیں کے اس الائنس کے لیے پی ٹی آئی سے بھی بات کی جائے ۔
 
 
 
 
 

شیئر: