سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر 18 مارچ کو کاروبار کے آغاز پرسونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 226.82 ریال رہی۔
اتوار کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 227.46 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 259.22 ریال، 22 قیراط ایک گرام 237.62 اور 18 قیراط 194.41 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,177.42، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2.281.11 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,488.49 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 261,031 ریال میں دستیاب رہا۔