جمعیت علماء اسلام دمام کااجلاس اورافطارڈنر
سانحہ مستونگ کی مذمت کی اور شہداء کیلئے دعاء کی گئی
دمام(بشیر احمد بھٹی)جمعیت علماء اسلام دمام کااجلاس انجینئرزبیراحمد عباسی کی زیرصدارت منعقد ہواجس میں حافظ ذاکر جذبی کے علاوہ دمام مجلس عاملہ کے اراکین قاری عبدالرحمن راشد،قاری محمد الیاس،زاہدمقصودقریشی ،ایمل خان سواتی،منیرعباسی،شکیل خان مولت اور صابرشاہ نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے رہنماؤں نے کہاکہ ماہ رمضان انعام خداوندی ہے۔ رمضان میں ہرروزلاکھوں افرادجہنم سے خلاصی پاتے ہیں جبکہ رمضان کی آخری رات میںپورے مہینے کے بقدرلوگوں کو جہنم سے آزادکیاجاتاہے۔جمعیت کے اجلاس میں رہنماؤں نے سانحہ مستونگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہداء کیلئے بلنددرجات اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان سے آئے ہوئے جمعیت کے مرکزی رہنماؤں سنیٹرمولاناعطاء الرحمن، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک اور مولانا عطاء الحق درویش ودیگرکوعمرہ کی ادائیگی پرمبارک باد دی گئی۔