ڈاکٹر فرید احمد پراچہ الخبر پہنچ گئے
الخبر(بشیر احمد بھٹی)ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ریاض کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دمام پہنچ گئے۔ ریلوے اسٹیشن پر پاکستان فورم منطقہ شرقیہ پروفیسر محمد وحید اسلم ، ملک مشتاق احمد اور محمد یونس قاضی نے استقبال کیا۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ دو روزہ دورے پر دمام اور الخبر میں ہم وطنوں سے ملاقات کریں گے۔