سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو جرمنی کے صدر فرینک والٹن سٹین میئر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
متعدد بین الاقوامی اور علاقائی ایشوز پر پیش رفت کے علاوہ سلامتی اور امن کے حصول کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔