صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے بینکر شہباز عالم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے پرندوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنی مصروف زندگی سے کچھ وقت انہوں نے مقامی سطح کے پرندوں کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے نہ صرف تصاویر اور ویڈیو کے ذریعے سے عوام میں پرندوں کی اہمیت کو اجاگر کررہے ہیں بلکہ ان کے تحفظ کے لیے آگاہی مہم بھی چلا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں چڑیا کے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر کراچی سے دیکھیے زین علی کی یہ ویڈیو رپورٹ