Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ میں صفائی کارکنوں کے لیے افطار پروگرام

’صفائی کارکن انتہائی اہم اور بنیادی کام انجام دے رہے ہیں‘ ( فوٹو: عاجل)
الباحہ میونسپلٹی نے  صفائی کارکنوں کے لیے افطار پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الباحہ کے میئر ڈاکٹر علی بن محمد السواط اور میونسپلٹی کے اعلی عہدیداران کی شرکت سے إفطار پروگرام مرکزی علاقے میں منعقد ہوا ہے۔
الباحہ کے میئر ڈاکٹر علی السواط نے کہا ہے کہ ’صفائی کارکن انتہائی اہم اور بنیادی کام انجام دے رہے ہیں‘۔
’خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران روزے کی حالت میں شہر کی صفائی کا کام کرنا قابل قدر ہے‘۔
’میونسپلٹی ہر سال صفائی کارکنوں کے لیے افطار پوگرام کا انعقاد کرتی ہے اور ان کا بہترین کام پر شکریہ ادا کرتی ہے‘۔

شیئر: