Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے ماریشس میں افطار کیمپ

’ماریشس میں 3 ٹن کھجوریں بھی تقسیم ہوں گی جو 12 ہزار افراد کے لیے کافی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین پروگرام برائے افطار کے تحت ماریشس میں افطار کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد نے جنوبی افریقہ میں سعودی سفارتخانے کے تعاون سے إفطار کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔
پروگرام کے تحت ماریشس میں 3 ٹن کھجوریں بھی تقسیم ہوں گی جو 12 ہزار افراد کے لیے کافی ہیں۔
إفطار کیمپ میں ماریشس کی دینی قیادت، مبلغین اور دینی مراکز کے سربراہان بھی شرکت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین پروگرام برائے افطار کے تحت دنیا کے مختلف ممالک میں افطار کیمپ کا انعقاد جاری ہے۔

شیئر: