Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’طواف کعبہ کے دوران آداب کا خیال رکھیں، ازدحام کا باعث نہ بنیں‘

زائرین مطاف میں موجود اہلکاروں کی ہدایات پرعمل کریں۔( فوٹو: ایکس حرمین شریفین)
ادارہ امور حرمین کی جنرل اتھارٹی نے عمرہ زائرین سے درخواست کی ہے کہ طواف کعبہ کے دوران آداب کا خیال رکھیں، آواز بلند نہ کریں اور بلا وجہ ازدحام کا باعث نہ بنیں۔
عاجل نیوز نے ادارہ امور حرمین کی جانب سے جاری ہدایات کے حوالے سے بتایا کہ زائرین حرم کو چاہیے کہ وہ اس عظیم مقام کی حرمت کے تقاضوں کا خیال کریں اور کوئی بھی ایسا عمل نہ کریں جو یہاں کے احترام و تقدس کے خلاف ہو۔
کعبہ شریف کے طواف کے دوران دوسروں کا بھی خیال رکھیں، سکون اور آرام سے طواف مکمل کرنے کے بعد مطاف سے باہر نکل کر مسجد الحرام میں کسی بھی جگہ نفل نماز ادا کریں۔
مطاف میں بیٹھنے گریز کریں خاص طورپر رمضان المبارک میں جب لاکھوں زائرین کرام ان دنوں مسجد الحرام میں ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔
حجر اسود کو بوسہ دینے کے بارے میں ادارہ امور حرمین کا کہنا تھا عمرہ زائرین کوشش کریں کہ وہ ایسے وقت میں حجر اسود کو بوسہ دیں جب کعبہ میں ازدحام نہ ہو۔ طواف مکمل کرنے کے بعد بلا وجہ مطاف میں نہ ٹھہریں اور مطاف میں موجود اہلکاروں کی ہدایات پرعمل کریں۔

شیئر: