Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے برازیل کے ہم منصب کی ملاقات

’ملاقات میں دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت کی ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے برازیل کے ہم منصب ماورو ویئیرا نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت کی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ امور میں ہم آہنگی اور یکساں موقف کے علاوہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی اور برازیلی وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور جنگ بندی کے علاوہ انسانی امداد کی فراہمی پر بھی بات چیت کی ہے۔

شیئر: