بوئنگ سعودی عرب میں شعبہ مواصلات کی سربراہ زینہ الہجن کون ہیں؟
بوئنگ سعودی عرب میں شعبہ مواصلات کی سربراہ زینہ الہجن کون ہیں؟
جمعرات 21 مارچ 2024 18:40
کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں تین سال کا تحقیقی تجربہ بھی رکھتی ہیں۔ فوٹو: عرب نیوز
زینہ الہجن مئی 2023 سے بوئنگ سعودی عرب میں شعبہ مواصلات کی سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی خاتون مربوط سٹریٹجک کمیونیکیشن پلان پر عمل درآمد کرنے، بوئنگ کمپنی کے ایگزیکٹوز کی مدد کرنے اور سعودی عرب میں کمپنی کے مواصلات کی نگران ہیں۔
قبل ازیں زینہ الہجن نے 2019 سے 2023 تک حکومتی تعلقات کے لیے بوئنگ کمپنی میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
وہ سعودی عرب میں مقامی غیر منافع بخش تنظیموں اور کمیونٹیز کی مدد کے لیے بوئنگ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی ذمہ دار تھیں۔
انہوں نے سٹیک ہولڈرز کو نئے مواقع فراہم کرنے اور مملکت میں طویل مدتی پارٹنر کے طور پر کمپنی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
بوئنگ سعودی عرب میں اپنے پیشہ ورانہ تجربے کے علاوہ الحجن 2017 سے 2019 تک ’مسک فاؤنڈیشن‘ میں سینیئر پروجیکٹ مینیجر کے عہدے پر فائز رہی ہیں۔
باصلاحیت طلبا کو یونیورسٹیوں اور سکولوں سے منسلک رکھنے اورغیر منافع بخش تنظیم کی نگرانی اور حکمت عملی تیار کرنے کی ذمہ دار تھیں۔
زینہ الہجن نے سعودی وزارت محنت میں سینیئر پراجیکٹ ایسوسی ایٹ کے طور پر بھی کام کیا ہے، جہاں انہوں نے کاروباری منصوبے تیار کرنے کے ساتھ اس پر عمل درآمد کو باقاعدہ بنایا۔
ان کے پاس پروجیکٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ سے سرٹیفیکیشن کے ساتھ ساتھ ریاض کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں 2009 سے 2011 تک تین سال کا تحقیقی تجربہ بھی ہے۔
زینہ الہجن نے نیویارک کے باروچ کالج سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
برطانیہ کی لنکاسٹر یونیورسٹی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینجمنٹ اور تنظیمی تبدیلی میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ انہوں نے 2013 میں تنظیم اور ٹیکنالوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں