Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفتر کے باہر بیٹی کے انتظار میں والد کی تصویر وائرل

’ٹوئٹر پر تصویر شیئر ہوتے ہی متعدد لوگوں نے لائک اور کمنٹس کرنا شروع کردیئے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ایک سعودی خاتون نے اپنے والد کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ان کا سرکاری ادارے کے باہر بیٹھے انتظار کر رہے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق خاتون نے کہا ہے کہ وہ ایک سرکاری ادارے میں اپنا معاملات انجام دینے گئی تھی تو والد باہر بیٹھ کر انتظار کر رہے تھے‘۔
خاتون نے کہا ہے کہ ’اللہ تعالی میرے والد کو سلامت رکھے، کسی اکتاہٹ اور ناراضی کے بغیر بیٹھے میرا انتظار کر رہے ہیں‘۔
ٹوئٹر پر تصویر شیئر ہوتے ہی متعدد لوگوں نے لائک اور کمنٹس کرنا شروع کر دیے۔
دیگر خواتین نے بھی اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والد بھی ہمارا اسی طرح انتظار کرتے تھے۔
خواتین نے کہا ہے کہ والد کی سرپرستی کی وجہ سے انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور پھر ملازمت اختیار کرلی ہے۔

شیئر: