Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان اور دیگر ممالک میں راشن کی تقسیم

بنگلہ دیش اور سوڈان میں بھی رمضان راشن پیک تقسیم کیے گئے (فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کے تحت پاکستان ، بنگلہ دیش اور سوڈان و دیگر ممالک میں رمضان المبارک کے حوالے سے امدادی راشن کی تقسیم کا کام جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ضرورت مند خاندانوں 1 ہزار 90 راشن پیکس تقسیم کیے گئے۔
تقسیم کیے جانے والے راشن سے 7 ہزار 630 افراد مستفیض ہوں گے۔ پاکستان میں شاہ سلمان مرکز کے ذمہ داروں نے بلوچستان کے ضرورت مند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا کام انجام دیا۔
دوسری جانب امدادی مرکز کی جانب سے رمضان راشن اسکیم کے تحت بنگلہ دیش کے صوبہ برہمن پاریا کے شہر قصبہ   میں 500 راشن پیکٹس تقسیم کیے جس سے 2500 افراد مستفیض ہوں گے۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کی ٹیموں نے سوڈان میں متاثرین کے لیے 600 غذائی پیکٹس تقسیم کیے جن سے متفیض ہونے والوں کی تعداد 3450 رہی علاوہ ازیں شمالی لبنان میں پناہ گزین خاندانوں میں روٹیوں کے 25 ہزار سے زائد پیکٹس تقسیم کیے گئے۔

لبنان میں پناہ گزین خاندانوں میں روٹی کے 25 ہزار پیکٹ تقسیم کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مختلف ممالک میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جن کے تحت ضرورت مند خاندانوں میں غذائی اور دیگر ضروریات کی اشیا تقسیم کی جاتی ہیں۔

شیئر: