Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی اناﺅنسر نے قطری سفیر کو لاجواب کردیا

واشنگٹن .... امریکی چینل سی این این کی اناﺅنسرنے واشنگٹن میں متعین قطری سفیر کو لاجواب کردیا۔ قطری سفیر دعویٰ کررہے تھے کہ انکے ملک کا دامن دہشتگردوں کی سرپرستی کے الزام سے پاک ہے۔ سی این این کی اناﺅنسر خاتون نے یہ سن کر دعویٰ کیا کہ وہ دوحہ میں قطری دہشتگرد سعد الکعبی سے انٹرویو کرچکی ہیں۔ اس نے الکعبی سے انٹرویو کے دوران دریافت کیا تھا کہ آخر آپ 11ستمبر 2001 ءکے حملوں میں استعمال ہونے والے طیارے کا فوٹو ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر کیوں چسپاں کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ یہ تصویر انٹرنیٹ سے لی گئی ہے۔ یہ قصہ سنا کر امریکن اناﺅنسر خاتون نے قطری سفیر سے دریافت کیا کہ کیا الکعبی ان دنوں جیل میں ہے یا قطر کی سڑکوں پر آزاد گھوم رہا ہے۔ قطری سفیر چکرا گئے اور الٹے سیدھے جواب دینے کی کوشش کے چکر میں الجھتے چلے گئے۔

شیئر: