سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ مملکت میں ان کا پہلا رمضان ہے اور ان کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے ساتھ ایک انٹرویوں میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب میں روزہ رکھنے کی روحانی کیفیت اور رمضان سپرٹ پاکستان سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔