Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائیو: بلوچستان اور کراچی بار کونسلز نے تصدق جیلانی کمیشن مسترد کر دیا

خواجہ آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج کیے گئے ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

سی سی آئی میں اسحاق ڈار کی شمولیت، کیا نواز شریف اپنے بھائی پر اثرانداز ہو رہے ہیں؟

وفاقی کابینہ کا اجلاس، ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری متوقع
خیبرپختونخوا میں ژالہ باری سے پانچ ہلاکتیں، آج مزید بارش کی پیش گوئی
حکمت سے سیاست تک، خیبرپختونخوا کے نو منتخب رکن اسمبلی گرپال سنگھ کون ہیں؟ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلوچستان اور کراچی بار کونسلز نے تصدق جیلانی کمیشن مسترد کر دیا

بلوچستان اور کراچی بار کونسلز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط کے معاملے پر حکومتی کمیشن کو مسترد کر دیا ہے۔
سنیچر کو ایک بیان میں بلوچستان بار کونسل نے ججز کے خط کے لیے حکومتی کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لے کر فُل کورٹ سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی بار اور سندھ ہائی کورٹ بار کے عہدیدران نے شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ’ہم عدلیہ اور وکلا کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان لارجر بینچ تشکیل دیں، ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن منظور نہیں۔‘

نو مئی کے 51 ملزمان کو سزائیں

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ برس نو مئی کے واقعات میں ملوث 51 ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں۔
ملزمان پر گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔
سنیچر کی سہ پہر جج نتاشا سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو پانچ پانچ سال قید کی سزا دی۔

خواجہ محمد آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں حمزہ شہباز شریف، خواجہ محمد آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج کر دیے گئے ہیں۔
این اے 117 لاہور سے عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کر دیا گیا ہے۔ این اے 117 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار علی اعجاز نے عبدالعلیم خان کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔
پی ٹی آئی  کی حمایت یافتہ ناکام امیدوار عالیہ حمزہ ملک نے ن لیگ کے حمزہ شہباز شریف کے خلاف ٹریبیونل سے رجوع کرتے ہوئے این اے 118 سے ان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔
پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار نعمان مجید نے پی پی 152 لاہور سے ملک محمد وحید کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کر دیا ہے۔
این اے 71 سیالکوٹ سے ن لیگ کے رہنما خواجہ محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ناکام امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے خواجہ آصف کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔
عام انتخابات 2024 میں کامیاب  ہونے ہونے والے ارکان کے خلاف انتخابی عذ رداریاں دائر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپلیٹ ٹریبونل انتخابی عذرداریوں کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے تین فوکل پرسنز مقرر

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے جیل سپرٹینڈنٹ کے ساتھ ایس او پیز طے ہو گئے ہیں۔ طے پائے گئے ایس او پیز کی کاپی سامنے آئی ہے جس پر عمران خان اور سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط موجود ہیں۔
ایس او پیز کی منظر عام پر آنے والی کاپی کے مطابق عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی کو ملاقاتوں کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔
جیل میں ملاقاتوں سے متعلق معاملات یہ تینوں رہنما طے کریں گے۔ ہر فوکل پرسن جیل میں ملاقاتوں کے لیے دو نام دے گا۔ ہفتے میں دو دن ملاقات کی اجازت ہوگی۔ منگل کو اہل خانہ جبکہ جمعرات کو وکلاء و دیگر افراد کے ساتھ ملاقات ہو سکے گی۔
ایس او پیز کے مطابق ملاقات کے ہر سیشن میں ملاقاتیوں کی تعداد 6 مقرر کی گئی ہے۔ ملاقات کے خواہشمند افراد فوکل پرسنز کے ذریعے جیل حکام تک رسائی حاصل کر کے اجازت طلب کریں گے اور ملاقات کا دورانیہ 30 سے 40 منٹ تک ہوگا۔
ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ عمران خان کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔
جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست پر تین رکنی فل بینچ

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست پر تین رکنی فل بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل فل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
فل بینچ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
سنگل بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کی تھی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق جیتنے والے امیدواروں کے حساب سے مخصوص نشستیں سیاسی جماعت کو ملیں گی۔ دیگر سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

شیئر: