اداکارہ نوال سعید کو کون سے کرکٹرز مسیجز کرتے رہے ہیں؟
اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ کرکٹرز کو ایسا نہیں کرنا چاہیے (فوٹو: سکرین گریب گرین ٹی وی)
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میسجز کرتے رہے ہیں۔
نوال سعید نے نجی ٹی وی چینل گرین ٹی وی کے شو ’لائف گرین ہے‘ میں میزبان اعجاز اسلم اور نادیہ خان نے نوال سعید سے دلچسپ انداز میں اُن کرکٹرز کے نام پوچھنے کی کوشش کی جو اداکارہ کو مسیجز کرتے رہے ہیں تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
نوال سعید کہتی ہیں کہ ’ایک انٹرویو میں، میں نے ایسا بتایا تھا (کہ کسی کرکٹر نے انہیں مسیجز کیے ہیں) لیکن وہ بات جھوٹ نہیں تھی۔‘
اس پر اعجاز اسلم نے کہا کہ ’کیا اس (کرکٹر) کا نام انگریزی کے حرف این سے شروع ہوتا ہے؟‘
اس کے علاوہ نادیہ خان کہتی ہیں کہ ’سنگل کرکٹرز کون سے ہیں جنہوں نے مسیجز کیے نوال کو، بتائیے؟‘
اس پراداکارہ نے کہا کہ ’آپ کو کیوں لگتا ہے کہ سنگل (کنوارہ) ہونا ضروری ہے؟‘
شو میں شریک مہمان اداکار سید جبران نے نسیم شاہ کا نام لیا، پھر افتخار احمد کا بھی نام لیا۔
اس کے بعد نادیہ خان نے شعیب ملک کا نام لیا جس پر نوال سعید سمیت سب نے قہقہہ لگایا۔
اس کے بعد نوال سعید نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ’میں نام بھول گئی ہوں۔‘
اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ کرکٹرز کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ لوگ جو ہیں نا وہ اداکاروں سے زیادہ کھلاڑیوں سے متاثر ہوتے ہیں۔‘
25 سالہ اداکارہ نے اپنے ڈرامہ کیریئر کا آغاز 2017 سے کیا۔
نوال سعید اداکاری کرنے سے پہلے اشتہارات میں کام کرتی تھیں۔
وہ اب تک ’یقین کا سفر‘، ’ایک لڑکی عام سی‘، ’سوتیلی ممتا‘، ’فریاد‘ ’بکھرے ہیں ہم‘ سمیت کئی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔