Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کی واپسی، ’سسرال انڈیا میں تو ٹیم کا کھانا پینا مفت‘

سیف اللہ نامی سوشل میڈیا صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’نسیم شاہ  کے بعد اب پاکستانی ٹیم جنریٹر پر چلے گی۔‘ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 
اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق بابر اعظم ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ نائب کپتان شاداب خان اور عبداللہ شفیق ہوں گے۔ 
سکواڈ کا اعلان تو کر دیا گیا، مگر پاکستانی کرکٹ شائقین اس پر ملی جلی رائے کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر میمز اور تبصرے شیئر کیے جا رہے ہیں اور کرکٹ شائقین کچھ غیرمعممولی تبدیلیوں پر ناخوش بھی نظر آتے ہیں۔  
واضح رہے نسیم شاہ کی انجری پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے سب سے بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہے۔ اور نسیم شاہ کی جگہ سکواڈ میں حسن علی نے لے لی ہے۔
اس پر سیف اللہ نامی سوشل میڈیا صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’نسیم شاہ  کے بعد اب پاکستانی ٹیم جنریٹر پر چلے گی۔‘
 جہاں کوئی طنز کرتا نظر آیا وہیں کچھ لوگوں نے حسن علی سے امیدیں بھی وابستہ کر لی ہیں۔ شانزے بشریٰ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں تو خوش ہوں مگر حسن علی اب کچھ نیا کر کے دکھانا۔‘

عاطف نامی سوشل میڈیا صارف کچھ زیادہ ہی غصے میں دکھائی دیے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’2024 آنے والا ہے، انڈیا چاند پر پہنچ گیا ہے، جلد دنیا میں اڑتی ہوئی گاڑیاں ہوں گی مگر حسن، شاداب اور فخر کے فینز اب تک 2017 میں جی رہے ہیں۔‘ 
تبصرے تو اپنی جگہ پاکستانی کرکٹ شائقین کو کچھ بھائے یا نہ بھائے میمز کے بغیر گزارہ کہاں ہوتا ہے۔ حسن علی کی خوشی عبداللہ نامی سوشل میڈیا صارف نے اُن کی ایک ویڈیو پوسٹ کر کے دکھانے کی کوشش کی جس میں وہ بارش سے متاثرہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں پانی سے بھرے کوورز پر پھسلتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مبشر اشفاق نامی سوشل میڈیا صارف نے تو حد ہی کر دی، کہتے ہیں کہ ’حسن علی کو جے شاہ کے کہنے پر ٹیم میں رکھا گیا ہے کیوںکہ انڈیا والوں نے کہا ہے کہ حسن علی ہمارا داماد ہے۔‘

علی عباس نے بھی لکھا کہ ’حسن علی کو اس وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ اس کا سسرال انڈیا میں ہے تو ٹیم کا کھانا پینا مفت ہوگا۔‘
زینب خالق لکھتی ہیں کہ ’کچھ نہیں ہوا بس دل ٹوٹ گیا ہے۔‘
واضح رہے نسیم شاہ نے بھی سکواڈ کے اعلان کے بعد اپنے ٹویٹ میں مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 
اب جہاں نسیم شاہ کا ذکر ہوا وہاں سوشل میڈیا میمرز اروشی روٹیلا کا ذکر کرنا کیسے بھول سکتے ہیں۔ حمزہ ارشد اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں اس وقت اروشی اور پاکستانیوں کا غم ایک ہے۔ 
سوشل میڈیا واقعی میں کچھ نہیں بھولتا، اب اس ٹویٹ کو ہی دیکھ لیجیے جس میں احتشام نے لکھا کہ ’ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر محمد عامر، عماد وسیم اور سرفراز احمد کا کانسٹبل شاہد جٹ سے رابطے کا فیصلہ۔‘
کانسٹیبل شاہد وہی پولیس اہلکار ہیں جو گزشتہ ماہ سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے مگر اپنی نامناسب گفتگو کی وجہ سے۔ 

آپ کو شعیب ملک کی ایک ٹویٹ تو یاد ہی ہوگی، بس ان صاحب نے پرانے ٹویٹ نکال کر شیئر کردی جس میں شعیب ملک نے کہا تھا کہ ہم دوستوں پسند اور ناپسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ 

سرفراز کھوکھر نے اپنی پوسٹ میں ایک وائرل میم شیئر کی اور اشارہ ان کا حسن علی کی طرف تھا جیسے حسن علی کو یقین نہیں آ رہا کہ ان کی ٹیم میں سلیکشن ہو گئی ہے۔ 

شیئر: