عسیر کے میئر عبد اللہ الجالی نے شمالی نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو سیلاب کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سوشل میڈیا پر دوسروں کی تشہیر قابل سزا جرمNode ID: 848821
-
ٹریفک کا غیر معمولی ازدحام اور ڈلیوری کمپنیوں کا بحرانNode ID: 848836
انہوں نے کہا ہے کہ ’موسلادھار بارش کے باعث عسیر کے 19 ڈیم بھر چکے ہیں جبکہ وادیوں میں پانی کا بہاؤ شدت کے ساتھ جاری ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق متعلقہ ادارے نے پانی کی سطح بلند ہوجانے پر ڈیموں کے دروازے کھول دیئے ہیں جبکہ وادیوں کے رہائشیوں کو مکانات خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سد يبه #عسير
باقي 11 متر على فيضان السد
وتم فتح البوابات احترازياً https://t.co/0kDyIAsVPD pic.twitter.com/t9gSMnLf69— المركز العربي للطقس والمناخ (@ACFWC1) April 1, 2024
عسیر کے میئر نے کہا ہے کہ ’عسیر کا سب سے بڑا ڈیم غالبہ ہے جس میں انتہائی حد 217 مکعب میٹر پانی بھر چکا ہے اور یہی حال باقی ڈیموں کا بھی ہے، ڈیموں کو بچانے کے لیے تمام دروازے کھول دیئے گئے ہیں‘۔
انہوں نے ریجن کے شمالی علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کرتے ہوئے محکمہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے‘۔
فيضان قوي لسد وادي هرجاب جنوب بيشة
— abdrhman (@dho0om333) March 31, 2024