Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سیلز مین جو چالیس برس سے افطار دسترخوان کا اہتمام کررہے ہیں

40  سال قبل عمرہ زائرین اتنی بڑی تعداد میں نہیں آتے تھے (فوٹو العربیہ چینل)
مکہ مکرمہ میں سعودی شہری عبداللہ مسعود گزشتہ چار دہائیوں سے افطار کا اہتمام کررہے ہیں۔
عبداللہ مسعود مکہ کے علاقے الشبکیہ کے قریب تسبیحوں کی دکان میں ملازم ہیں۔ ان کا افطار دسترخوان ہر ایک کے لیے کھلا ہے۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ مسعود نے بتایا کہ وہ گزشتہ 40 برس سے سیلز مین کے طورپر کام کر رہے ہیں۔
ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے عبداللہ مسعود نے کہا کہ 40 سال قبل عمرہ زائرین اتنی بڑی تعداد میں نہیں آتے تھے جتنے آج نظر آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا افطار دسترخوان کی تیاری ہر روز خود کرتے تھے۔ اب دیگر ساتھی اس حوالے سے دسترخوان کی تیاری میں مدد کرتے ہیں۔
عبداللہ مسعود نے کہا کہ اب تو حارۃ الباب اور الشبیکہ کا علاقہ کافی وسیع ہوچکا ہے۔ مزید نئی دکانیں اور مارکیٹیں بھی اطراف میں کھل چکی ہیں۔

مکہ مکرمہ میں رمضان کا الگ مزا اور رونقیں ہیں(فوٹو العربیہ چینل)

سعودی شہری افطار دسترخوان پر کیک، فول، مکہ کی خاص روٹی، پانی، طحینہ اور کھجورموجود ہوتی ہے جو وہ روزہ داروں کو پیش کرتے ہیں۔
ان کا  کہنا تھا کہ مکہ میں رمضان کا الگ مزا اور رونقیں ہیں جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: