Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری جو 18 سال سے اپنے گھر میں افطار کرا رہے ہیں

افطار کے تمام اخراجات خاندان کے افراد برداشت کرتے ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے علاقے عنیزہ کے رہائشی سعودی شہری ابراہیم الترکی اپنے گھر میں گزشتہ 18 برس سے افطار کا اہتمام کررہے ہیں۔
العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے  ابراہیم الترکی نے کہا کہ ’وہ برسوں سے افطار دسترخوان کا اہتمام کررہے ہیں، جبکہ افطار میں فراہم کی جانے وای تمام اشیا طبی ماہرین کے زیر نگرانی تیار ہوتی ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’ وہ کسی قسم کی امداد قبول نہیں کرتے، افطار کے تمام اخراجات خاندان کے افراد برداشت کرتے ہیں جبکہ دسترخوان پر ہر قسم کے کھانے موجود ہوتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’افطار دسترخوان پر آنے والے روزہ داروں کی تعداد 480 تک پہنچ گئی ہے۔‘

شیئر: