گاہک تک فلاور پہنچانے کے انتظامات کرنا پڑتے ہیں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
تبوک میں رمضان المبارک کے آخری دن پھولوں کی دکانوں پر گاہکوں کا رش لگ گیا۔ لوگ عید کے دن احباب کو تحفے کے طور پر پھول اورچاکلیٹ کے تحائف پیش کرنے کے لیے ان شاپس کا رخ کررہے تھے۔
الاخباریہ چینل نے اس حوالے سے ایک ویڈیو خبر جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تبوک میں فلاور شاپس پر خواتین اور مردوں کا رش لگا ہوا ہے۔ وہ بڑی تعداد میں احباب کو پھولوں کے تحائف دینے کے لیے بکنگ بھی کروا رہے ہیں جبکہ مختلف اقسام کے گلاب، چنبیلی کے پھولوں کی سب سے زیادہ مانگ ہے۔
ایک فلاور شاپ کے سیلز مین کا کہنا ہے کہ پورا مہینہ اتنا رش نہیں رہتا مگر آخری دنوں میں معروف گاہک موبائل کے ذریعے جبکہ بہت سے گاہک دکان پر آکر بکنگ کروا کر ایڈوانس دے جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیں انہیں آرڈر دینے یا ان تک پہنچانے کے لیے بھی انتظامات کرنا پڑتے ہیں۔
ایک اور فلاور شاپ کے مالک نے کہا کہ یہاں اب سارا سال کام رہتا ہے مگر عید الفطر سے قبل رش بڑھ جاتا ہے اس لیے کارکنان کو اس حوالے سے ہر سال عید پر اس قسم کے حالات کو دیکھتے ہوئے کام کرنا پڑتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں