Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے جدہ کے السلام پیلس میں عید کی نماز ادا کی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے جدہ کے السلام پیلس میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بدھ کی صبح نماز عید کے موقع پر خادم حرمین شریفین کے ساتھ کئی شہزادے اور اعلٰی حکام بھی تھے۔

شہزادوں اور اعلٰی حکام نے نماز عید کے بعد خادم حرمین شریفین کو عید کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی اور اُن سے نیک خواہشات اور تمناؤں کا تبادلہ کیا۔

شیئر: