Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگر ایران سے اسرائیل پر حملہ ہوا تو ایران پر براہ راست حملہ کریں گے، اسرائیل کی دھمکی

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ اسرائیل کو شام میں ایران کے سفارت خانے کی عمارت پر حملے پر سزا دی جانی چاہیے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے وزیر خارجہ نے بدھ کو دھمکی دی کہ اگر ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیلی فوج ایران پر براہ راست حملہ کرے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ کا بیان خطے کے دو حریف قوتوں کے درمیان ایرانی جرنیلوں کی شام میں سفارت خانے پر اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد کشیدگی میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ ’اگر ایران نے اپنی سرزمین سے حملہ کیا اور اسرائیل جواب دے گا اور ایران پر حملہ کرے گا۔‘
قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ اسرائیل کو شام میں ایران کے سفارت خانے کی عمارت پر حملے پر سزا دی جانی چاہیے۔
خبر رساں اداے روئٹرز کے مطابق خامنہ ای نے عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ شیطانی ریاست نے ایک غلطی کی جس کی سزا اس کو ملنی چاہیے اور ملے گی۔‘
خیال رہے یکم اپریل کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارلحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا جس میں ایران کے مطابق ان کے سات فوجی مشیر ہلاک ہوگئے تھے۔
ایران نے اس حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: