Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں عید کا استقبال ’بارش‘ سے

ریاض میں گزشتہ رات سے پھوار کا سلسلہ جاری تھا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی دارالحکومت ریاض میں بدھ 10 اپریل 2024 کو عید الفطر کا استقبال ’بارش‘ سے ہوا۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے اس سے قبل عید کے دن دارالحکومت ریاض میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
ریاض ریجن کے کچھ حصوں میں وقفے وقفے سے پھوار کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری تھا۔
موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن کے کچھ علاقوں میں عید کے دن رات گیارہ بجے تک ہلکی بارش جاری رہنے کی توقعات ہیں۔
مرکز نے وضاحت کی کہ یہ صورتحال نجران، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور الشرقیہ کے کچھ علاقوں میں بھی رہے گی۔
موسمیاتی مرکز  نے عید پر حدود شمالیہ کے علاقے میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اسلامی امور و دعوت ورہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت کے مختلف علاقوں میں موسمیاتی مرکز کی پیشگوئیوں کے بعد مساجد کے ائمہ  سے کہا تھا کہ  بارش سے متاثرہ علاقوں میں کھلے مقامات پر نماز عید کے  اجتماعات نہ رکھے جائیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: