Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے پیر تک بارش کی زد میں رہیں گے

 موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور ضرورت کے تحت باہر نکلیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مختلف علاقوں میں پیر تک موسمی اتار چڑھاؤ اور بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آئندہ پیر تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش، گرد آلود ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
 مملکت کے مختلف ریجنز موسمی اتار چڑھاو کی زد میں رہیں گے۔ ان میں مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر، جازان، الجوف، حائل، ، ریاض، قصیم، منطقہ الشرقیہ، تبوک اور حدود شمالیہ شامل ہیں۔
موسمیات کے قومی مرکز نے شہریوں اور مقیمین سے کہا ہے کہ وہ نئے موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: