سعودی عرب کے کئی علاقے بارش کی زد میں، شہری دفاع کا الرٹ
مکہ ریجن کے 13 گورنریٹس میں بھی بارش کا امکان ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اتوار کو مملکت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور شدید بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ جن علاقوں کے لیے ریڈالرٹ ہے ان میں الشرقیہ، القصیم، حائل، مدینہ منورہ، تبوک، شمالی حدود اور الجوف ریجن شامل ہیں یہاں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے پیر سے منگل تک مکہ ریجن کے 13 گورنریٹس میں بھی بارش کا امکان ہے
علاوہ ازیں شہری دفاع نے دارالحکومت ریاض اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پیر سے منگل تک درمیانے سے شدید بارش کے امکان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم کے حوالے سے جاری ہدایات پر عمل کا مشورہ دیا ہے۔
مکہ شہر، جدہ، رابغ، بحرہ، طائف، میسان، اضم، العرضیات، تربہ، رنیہ، المویہ، الخرمہ اور الجموم بھی بارش سے متاثر ہوں گے۔
شہری دفاع نے مکہ ریجن میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں