Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو اور کریم بینزیما کی مداحوں کو عید کی مبارکباد

دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پرتگال کے سٹار فٹبالر، سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو، فرانسیسی لیجنڈ اور سعودی کلب الاتحاد کے کریم بینزیما نے اپنے فالوورز کو عیدا لفطر کی مبارکباد دی ہے۔
سعودی پرولیگ کے بڑے کلبوں نے بھی عرب اور دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’ عید مبارک، اس خاص دن پر آپ سب کےلیے مسرت، امن اورخوشیوں کی خواہش کے ساتھ‘۔
فرانسیسی سٹار کریما بینزیما نے اپنی پوسٹ میں لکھا آپ سب کو عیدمبارک ایک وڈیو بھی شیئر کی جس میں سب کو عید کی مبارکباد دی۔
رونالڈو کی پوسٹ کو اب تک 52.4 ملین افراد دیکھ چکے۔ 889 ہزار زیادہ لائکس، 85 ہزار ری ٹوئٹس اور19 ہزار سے زیادہ ری پلائی مل چکے ہیں۔
نونگوا نامی ایک صارف نے لکھا عید مبارک ہو میں تم سے پیار کرتا ہوں۔ یاسین نامی صارف نے بھی لکھا میں تم سے پیار کرتا ہوں۔
رونالڈو میں صدف نامی خاتون مداح  نے تحریر کیا’ آپ کو عید کی بہت بہت مبارکباد‘۔
الاتحاد کے سٹرائیکرکریما بینزیما کی پوسٹ کو5.2 ملین افراد نے دیکھا جبکہ ایک لاکھ 31 زیادہ لائیکس، 12 ہزار ری ٹویٹس اور دو ہزار 400 ری پلائی ملے۔
بینزیما کی پوسٹ پراحمد نامی ایک صارف نے لکھا ’عید مبارک ہو کریم۔ الہلال کے خلاف میچ کے لیے تیار ہوجائیں‘۔
علی نامی ایک صارف نے لکھا ’ہمیں عید کی مبارک دینے والا اب تک کا بہترین شخص‘۔
بینزما کے ایک مداح ابو زید نے پوسٹ کا فرانسیسی میں جواب دیتے ہوئے لکھا’ عید مبارک، اور ہر سال اپنے مخالفین کے خلاف نیا انداز اختیار کریں‘۔

شیئر: