بچوں کو سوئمنگ پول میں تنہا نہ چھوڑیں: شہری دفاع کا انتباہ
الارم ڈیوائس ضرور چیک کریں۔ (فوٹو سبق)
سعودی شہری دفاع نے اہل خانہ سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں اور ریسٹ ہاؤسز (استراحات) کے سوئمنگ پول میں بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں۔
بچوں کو تنہا سوئمنگ پول میں چھوڑنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر مملکت میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے دنوں میں تفریح کےلیے بچوں کو استراحات میں بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔
شہری دفاع کی جانب سے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ سوئمنگ پول میں نہاتے وقت خود بھی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں اور بچوں کو بھی سوئمنگ پول میں اترنے کی اجازت دیتے وقت یہ چیک کرلیں کہ وہاں احتیاطی تقاضے پورے کیے گئے ہیں یا نہیں۔
سوئنگ پول میں لائف جیکٹس، نان سلپری فرش، پول میں جانے کے لیے نیچے تک سیڑھی کا ہونا، سب سے اہم الارم ڈیوائس چیک کریں کہ وہ کام کررہی ہے یا نہیں۔
شہری دفاع نے کہا کہ اس طرح کے حفاظتی اقدامات کرنے سے بڑے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں