سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں شہری دفاع نے دمام کے النور ڈسٹرکٹ کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔
محکمہ شہری دفاع کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ’ متاثرہ عمارت کو احتیاطی طور پر خالی کرالیا گیا تھا۔ آتشزدگی میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔‘
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’تمام گھروں اور اداروں میں دھوئیں سے خبردار کرنے والے آلات لگائیں تاکہ قبل از وقت بڑے خطرے سے بچا جاسکے‘۔