پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسہ جاری ہے۔ پاکستان کے زیرانتطام کشمیر، مری، ایوبیہ، گلیات، سوات، کالام، گلگت بلتستان، چترال میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ بلوچستان کے مختلف مقامات پر بھی بارش ہو رہی ہے۔ مری سے اردو نیوز کے لیے فرحان خان کی رپورٹ