Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فی خاندان کے اوسط ارکان کی تعداد کتنی؟

رپورٹ کے مطابق عالمی اوسط تقریبا 4.5 افراد فی خاندان ہے۔ (فوٹو سبق)
ایک امریکی میگزین نے دنیا بھر میں ایک گھر میں رہنے والے فیملی ارکان کی اوسط تعداد کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق امریکی میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سعودی عرب ایک خاندان کے ارکان کی تعداد کے لحاظ سے عالمی سطح پر 14 ویں نمبر پر جبکہ عرب دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔
’سی ای او ورلڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق وسطی افریقہ جمہوریہ اس حوالے سے دنیا بھر میں پہلے ہے جبکہ عرب ممالک میں عمان سرفہرست ہے۔
 رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کن ممالک میں خاندانوں کی تعداد سب سے زیاد ہے۔اس کے لیے متعدد انٹرنیشنل اور علاقائی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں ایک خاندان کی اوسط تعداد تقریبا 8.04 افراد ہے جبکہ سویڈن، جرمنی، فن لینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں اوسط خاندان کا حجم اس حوالے سے دو افراد کم ہے۔ عالمی اوسط تقریبا 4.5 افراد فی خاندان ہے۔
 خاندانی حجم کے لحاظ سے عالمی سطح پر ٹاپ ٹین میں جو ممالک شامل ہیں ان میں جمہوریہ افریقہ وسطی 8.6، سینیگال 8.33، زمبیا 8.23، افغانستان 8.4، عمان 8.2، عراق 7.7، جمہوریہ کانگو 7.5، موریطانیہ، 7.4، قطر 7.2 اور صومالیہ 6.9  کی شرح ہے۔
عرب ممالک میں ٹاپ ٹین فہرست میں سلطنت عمان 8.2  شرح کے ساتھ ، عراق 7.7، قطر 7.2، لبنان 6.8 ، سعودی عرب 6.8 ، یمن 6.67 ، الجزائر 6.4، متحدہ عرب امارات 6.3، کویت 6.2 اور شام میں شرح 5.8 ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: