Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 10 نئے پیشوں پر گھریلو ملازم طلب کرنے کی سہولت

گھریلو عملے کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ( فائل فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے مساند پورٹل کے ذریعے 10 نئے پیشوں پر بیرون مملکت سے گھریلو ملازم طلب کرنے کی سہولت دی ہے۔
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب میں گھریلو عملے کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔‘
’اس سلسلے میں آن لائن خدمات اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ وزارت چاہتی ہے کہ ریکروٹنگ کا معیار بلند کیا جائے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ جن 10 نئے پیشوں پر بیرون مملکت سے گھریلو ملازم طلب کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں فیملی خاتون ڈرائیور، پرسنل کیئرورکر، ہوم گارڈ، پرائیویٹ ٹیچر، ہوم ٹیلر، ہوم مینیجر، ہوم فارمر، ہوم کافی شاپ، پرسنل اسسٹنٹ اورسپورٹ ورکر شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’وزارت افرادی قوت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ مساند پورٹل کے ذریعے ریکروٹنگ کی تمام کارروائی مربوط انداز میں انجام پائے۔ گھریلو ملازم لانے والوں کو مملکت میں ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کے حواے سے تمامم معلومات آن لائن مہیا ہوں۔ آن لائن معلوم کرسکیں کہ کن  پیشوں پر کون سی ایجنسی یا کمپنی ملازم مہیا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔‘
کمپنی جائے بغیر ریکروٹنگ سروس چارجز اور نامزد ڈرائیوروں کا معیار جانچنے کی سہولت میسر ہو سکے۔
 

شیئر: