ریاض ....سعودی عرب کو عالمی ادارہ محنت کی مجلس انتظامیہ کی رکنیت مل گئی۔ سعودی عرب آئندہ 3برس تک عالمی ادارہ محنت کے رکن کے طور پر کام کریگا۔ پیر کو انتخابات ہوئے تھے۔24ممالک امیدوار تھے۔ 4علاقوں افریقہ، لاطینی امریکہ، شمالی امریکہ، ایشیا اور یورپ کی نمائندگی کیلئے نامزدکئے گئے تھے۔ سعودی عرب کو 253میں سے 168ووٹ ملے۔