لکھنؤ۔۔۔۔۔یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہوسکتا ہے کہ اس مرتبہ سرکاری رہائش پر افطار پارٹی کا اہتمام نہ کریں۔ اس طرح وہ بی جے پی کے دوسرے وزیر اعلیٰ ہونگے جو افطار پارٹی منعقد نہیں کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ رام پرکاش گپتا نے بھی افطار پارٹی دینے سے انکار کردیا۔بی جے پی کے اٹل بہاری واجپئی ، راجناتھ سنگھ اور کلیان سنگھ رمضان میں اس قسم کی پارٹیاں منعقد کرتے رہے ہیں لیکن ذرائع نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ شاید اس سال افطار پارٹی نہ دیں۔