Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں ایک شخص پر حملہ کرنے والے تین افراد گرفتار

’ویڈیو میں تین افراد کو ایک شخص پر حملہ کرکے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
دمام ریجن پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر ایک شخص پر حملہ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایکس پر ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں تین افراد کو ایک شخص پر حملہ کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ایکس صارفین نے ویڈیو پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
دمام ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو کی بنا پر مذکورہ افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’ملوث افراد نے اپنی مجرمانہ حرکت کی ویڈیو بنا کر اسے ایکس پر فخریہ طور پر شیئر کیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: