Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن، سوڈان اور برازیل میں امدادی مہمات جاری

’میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو طبی معائنہ، ایکسرے، لیبارٹری خدمات ادویہ مفت فراہم کی گئی ہیں‘ ( فوٹو : سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے ہسپتال میں یمن میں متاثرین کو مصنوعی اعضا فراہم کئے جارہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یمن کی حجہ کمشنری میں قائم سعودی میڈیکل کیمپ نے 3 اپریل سے 9 اپریل تک 95 افراد کو مصنوعی اعضا فراہم کئے ہیں۔
میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو طبی معائنہ، ایکسرے اور لیبارٹری خدمات کے علاوہ ادویہ مفت فراہم کی گئی ہیں۔
دوسری طرف سوڈان میں گزشتہ روز 1920 غذائی پیکٹ کی تقسیم ہوئی ہے۔
سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امدادی تقسیم دمازین کمشنری میں ہوئی جس سے کم و بیش 12426 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے‘۔
ادھر برازیل کے جنوب مشرقی شہروں میں بھی  ضرورت مند افراد اور خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم ہوئی ہے۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’برازیل کے شہروں میں 35 ہزار کلو سے زیادہ کھجوریں تقسیم کی گئی ہیں‘۔
’تقسیم کئے گئے سامان سے 11 ہزار660 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے‘۔
 

شیئر: